ریلویز پولیس کی کارروائی، 32 ٹن چوری شدہ ریلوے مٹیریل برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلویز پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا چوری شدہ ریلوے مٹیریل برآمد کر لیا، جبکہ ریلوے پٹریاں چوری کرنے میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ریلوے پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران چوری شدہ ریلوے پٹریاں اور تقریباً 32 ٹن ریلوے مٹیریل برآمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے ریلوے پٹریاں کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *