لاؤس میں دھوکادہی کے شبہے میں 50 سے زائد غیر ملکی گرفتار

وینتیان (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس میں حکام نے دھوکادہی کی کارروائیوں میں ملوث 50 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے لیا ۔ ان میں مبینہ طور پر 5جاپانی بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 22 جولائی کو شمالی صوبے شی اینگ کھوانگ میں ایک ہوٹل پر چھاپامارا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے دیگر افراد میں سے کچھ چینی شہری اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں۔ شبہہ ہے کہ اس گروپ نے خود کو آن لائن شاپنگ کاروبار ظاہر کر کے تائیوان میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔ چھاپے میں درجنوں موبائل فون اور کمپیوٹر ضبط کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ ماسٹر مائنڈ کی تلاش کر رہی ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *