کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، یہ لاہور اور کشمور نہیں بنے گا: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کا بائیکاٹ اس مؤقف کے ساتھ کیا تھا کہ پہلے انتخابی ماحول کو آزاد اور شفاف بنایا جائے، کیونکہ منصفانہ انتخابات ہی ملک کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی سیاست نے حالات کو موجودہ صورتحال تک پہنچایا ہے، جبکہ اس وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے قومی مفاد میں اقدامات کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر نے نورین بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے پر بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مقدمات سے حالات میں بہتری نہیں آتی۔ ان کے مطابق نورین نیازی کا بیان ان کی ذاتی رائے تھی، جس کی وضاحت بھی پیش کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات ہی موجودہ صورتحال میں بہتری لانے کی کلیدی کڑی ثابت ہو سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *