پنجاب کے سرکاری
|

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر 12.05 فیصد منافع، نوٹیفکیشن جاری

لاہور : پنجاب حکومت نے ریگولر سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) کے بیلنس پر منافع کی شرح سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے مستقل سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کے بیلنس پر 12.05 فیصد منافع عائد کیا جائے گا۔

جی پی فنڈ کی رقم ہر ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی صورت میں جمع ہوتی رہتی ہے اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

30 جون 2026 کو ملازمین کے جی پی فنڈ میں موجود بیلنس پر 12.05 فیصد منافع دیا جائے گا۔ یہ منافع اگست میں جی پی فنڈ کے بیلنس میں شامل کیے جانے کی توقع ہے، جس کے بعد ملازمین کی سیلری سلپ میں جی پی فنڈ کی رقم میں اضافہ نظر آئے گا۔

یہ پیش رفت وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ کی شرح میں کمی کے بعد سامنے آئی ہے۔

جی پی فنڈ کے منافع کی شرح میں کمی

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پراویڈنٹ فنڈ کی مارک اپ شرح 12.05 فیصد مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ کی شرح 12.46 فیصد تھی، جسے اب کم کرکے 12.05 فیصد کردیا گیا ہے۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *