صوبہ سندھ میں 29جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
کراچی: صوبہ سندھ میںحضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 29 جولائی بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
بھٹ شاہ میں بڑے پیمانے پرمنعقد کی جانے والی عرس کی تقریب میں سندھ بھر سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔