ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی اور سونے کی ایک تولہ قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 1543 روپے کمی سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے کا ہو گیا ۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں 18 ڈالر کمی سونے کی فی اونس قیمت 4096ڈالر ہوگئی۔ علاوہ ازیں ایک تولہ چاندی کی قیمت 33روپے گھٹ کر 6370روپے ہو گئی۔