چاغی‘ مسلح افراد نے 5 بوزر گاڑیوں کو آگ لگا دی
دالبندین (آن لائن) ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں مسلح افراد نے 5بوزر گاڑیوں کو روک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ آج دوپہر تقریباً پونے 3 بجے تھانہ صدر دالبندین کی حدود میں پیش آیا، جہاں 12 سے 14 مشتبہ ایف اے ایچ عسکریت پسندوں نے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر عارضی ناکہ بندی قائم کی۔مسلح افراد نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی 3 بوزر گاڑیوں کو روک کر مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعے کا مقام دالبندین سے تقریباً 28 کلومیٹر دور این-40 شاہراہ پر نوشکی کی جانب واقع ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی،مزید تحقیقات جاری ہے۔