امیر العظیم ایک بلند کردار‘ بااصول اور نظریاتی سیاست دان تھے‘فاروق ستار
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امیر العظیم ایک بلند کردار، بااصول اور نظریاتی سیاست دان تھے۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے جو گراں قدر خدمات سرانجام دیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں اس مشکل گھڑی میں مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔