سیلاب کی وارننگ جاری،لاہور کو خطرہ
لاہور: دریائے راوی اور معاون ندی نالوں میں پانی کا بہاﺅ بڑھنے سے سرحدی اضلاع شکرگڑھ،ناروال اورسیالکوٹ میں نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے،اگلے مرحلے میں سیلابی ریلا لاہور کے کئی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
محکمہ آبپاشی پنجاب کی فلڈ رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 17 ہزار 500 کیوسک اور جسڑ کے مقام پر 24 ہزار 940 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی نے بتایا ہے کہ نالہ اوج جلالہ میں پانی کا بہاﺅ 7 ہزار 200 کیوسک، نالہ بسنتر میں 5 ہزار 386 کیوسک جبکہ نالہ ڈیک کنگرہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہائو5 ہزار 141 کیوسک ہے ۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ بئیں شکر گڑھ میں پانی کا بہاﺅ 1ہزار407 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔