کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، مسافر سے درجنوں کیمرے اور لینس برآمد
کراچی:کسٹمز حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کیمرے، لینس اور دیگر الیکٹرانک اشیا برآمد کرلیں۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر 29 کیمرے اور 5 کیمرا لینس برآمد ہوئے، جن میں 19 ڈیجیٹل کیمرے، 10 فٹنس بینڈز اور دیگر الیکٹرانک اشیا شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے سامان قبضے میں لے کر مسافر سے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔