آج ملک میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟
اسلام آباد: آج پنجاب سمیت بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور لاہور کے شہری علاقوں میں کم سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں، جن میں چترال، اپر دیر، ایبٹ آباد، شانگلہ، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، ٹانک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں، کے ندی نالوں اور برساتی نالوں میں بھی کم سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔