واسا کی بلوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کارروائی
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) واسا نے بلوں کی عدم ادائیگی پر کاروائی کرتے ہوئے ریلوے کوارٹرز سمیت ریلوے اسٹیشن کا پانی بندکردیا سی ایف او زبیر پٹھان کے احکامات پر ایس ڈی او سٹی واٹر سپلائی انجینئر عرفان راجپوت کہ نگرانی میں پکا قلعہ سے پانی کی سپلائی کا وال بند کردیا گیا عرفان راجپوت کا کہنا ہے کہ واسا نے بلنگ نہ ہونے پر ریلوے اسٹیشن کو پانی کی سپلائی بند کردی واسا کے پاکستان ریلوے پر کڑوروں روپے بقایاجات بتائے جاتے ہیںپانی کی سپلائی بند ہونے سے ریلوے کوارٹرز سمیت ریلوے اسٹیشن کا پانی بند ہوگیا ۔