بجلی کی قیمت

بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: نئی سہ ماہی میں ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اس حوالے سے اپنی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت رواں ماہ ختم ہو رہی ہے۔ اس وقت صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کا سہ ماہی ریلیف دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ریلیف کی مدت ختم ہونے کے بعد اگلے ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں اضافہ متوقع ہے۔

تاہم بجلی کی قیمت میں حتمی اضافے کا فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے: صدر، وزیراعظم
نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز:پہلےمیچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *