بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد: نئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو رہی ہے، جس کے تحت صارفین کو ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ریلیف کی مدت ختم ہونے کے بعد اگلے ماہ سے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔