عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر اور تیل کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,162.83 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 1 فیصد اضافے کے بعد 4,191.90 ڈالر فی اونس پر رہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی کی قیمت 2 فیصد بڑھ کر 60.70 ڈالر فی اونس ہو گئی، پلاٹینم 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,751.03 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.5 فیصد اضافے کے بعد 1,360.25 ڈالر فی اونس پر رہا۔

او اے این ڈی اے کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار کیلون وونگ کے مطابق، “تیل کے ساتھ سونے کا تعلق اب بھی برقرار ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں عالمی معیشت اور مہنگائی کے دباؤ پر نمایاں اثر ڈالتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید کمی کا واضح راستہ سامنے آتا ہے تو سونے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں بھی مزید کمی دیکھی گئی، جو گزشتہ دو سیشنز میں ہونے والی شدید گراوٹ کے بعد جاری رہی۔ کمزور تیل کی قیمتیں مہنگائی کے خدشات کو کم کر سکتی ہیں، جس سے عموماً شرح سود میں اضافے کے امکانات متاثر ہوتے ہیں۔

بابا بلھے شاہ ٹرین حادثے کا شکار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *