| |

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ جاری

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ شروع۔

آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کےانتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے تحت 4 اضلاع میں سے ضلع باغ کے 3 اور حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ ہوگی جبکہ 2 اضلاع پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

یہ حلقے یوں بھی توجہ کامرکز ہیں کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم کانفرنس اور آئی پی پی کے سربراہان اورسابق وزرائے اعظم سردار عتیق اورسردار تنویر الیاس سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور بھی اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حلقوں میں 4 لاکھ 60ہزار ووٹ اپنا حق رائے دہی اسمتعمال کریں گے، چاروں حلقوں میں سکیورٹی کے انتطامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپورڈویژن کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جس میں مسلم لیگ ن 15 اور پیپلزپارٹی 6 نشستیں لینے میں کامیاب ہوسکی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اب تک 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *