|

یمنی حملوں کے خدشات، 6 سعودی تیل بردار جہاز باب المندب کے بجائے کیپ آف گڈ ہوپ روانہ

ریاض: یمنی حملوں کے خدشات کے پیش نظر کم از کم 6 سعودی پرچم بردار آئل ٹینکروں نے باب المندب آبنائے کے بجائے افریقا کے جنوبی حصے کیپ آف گڈ ہوپ کے طویل بحری راستے سے سفر شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی آئل ٹینکروں نے اپنے اصل بحری راستے کو تبدیل کر لیا تاکہ باب المندب کے قریب ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے بچا جا سکے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز ابتدائی طور پر باب المندب کے راستے اپنی منزل کی جانب جا رہے تھے، بعد میں انہوں نے اپنا روٹ تبدیل کرتے ہوئے افریقا کے جنوبی سرے کیپ آف گڈ ہوپ کا متبادل راستہ اختیار کیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ یمنی فورسز کی جانب سے بحری جہازوں پر ممکنہ حملوں کا خدشہ ہے، سعودی حکام یا متعلقہ شپنگ کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ باب المندب دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں خام تیل اور تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوتی ہے، اس لیے اس راستے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی تجارت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *