امریکا کی اتحادی
|

امریکا کی اتحادی ممالک کو آئی سی سی سے نکلنے کی اپیل

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے لاطینی امریکی ممالک پر مشتمل ’’امریکاز کاؤنٹر کارٹیل کولیشن‘‘ کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے علیحدگی اختیار کریں۔

پاناما میں خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ آئی سی سی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہے اور ممالک کو اپنی فوج اور دفاعی پالیسی کے معاملات میں خود مختار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کو غیر منتخب بین الاقوامی بیوروکریٹس کے بجائے اپنے شہریوں اور آئین کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے نومبر 2024 میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں مبینہ جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *