امریکی فوج 30
|

امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی، عراقی حکومت کا اعلان

عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل طور پر انخلا کر جائے گی۔

حکام کے مطابق امریکی فوج کے انخلا کے معاملے پر کردستان میں عراقی اور امریکی حکام کے درمیان رابطہ ہوا، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ کردستان میں موجود امریکی فوجی اڈے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیے جائیں گے، جبکہ امریکی فوجی سازوسامان اور اہلکاروں کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2024 میں عراق اور امریکا کے درمیان امریکی فوجی مشن کی مرحلہ وار منتقلی پر اتفاق ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *