سعودی عرب نے
|

سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

ریاض: سعودی ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی ترسیل روک دی۔

سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں عراقی ڈرون حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن عارضی طور پر بند کردی تھی۔

تاہم اب سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی ترسیل بھی روک دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی آرامکو نے یورپی تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے لیے خام تیل کے بحری جہازوں کی ترسیل منسوخ یا مؤخر کردی ہے، جس کے بعد یورپ بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران امریکا جنگ کے باعث آبنائے ہرمز زیادہ تر بند رہی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن مشرق وسطیٰ سے عالمی منڈیوں تک تیل کی ترسیل کا اہم راستہ بنی ہوئی ہے۔

اس پائپ لائن کے ذریعے روزانہ 40 لاکھ سے 50 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کیا جاتا تھا۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ پائپ لائن چند دنوں میں دوبارہ کھولی جاسکتی ہے، تاہم برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کی مرمت میں 3 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *