صبح ایک گلاس پانی، فائدہ یا نقصان؟ اصل حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)صبح ایک گلاس پانی پینے کے فائدے یا نقصان سے متعلق اہم حقیقت سامنے آگئی، جانیں ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
صبح بیدار ہونے کے فوراً بعد ایک گلاس پانی پینا صحت کے لیے مفید عادت ثابت ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق رات بھر سونے کے دوران جسم کو پانی نہیں ملتا، جس کے باعث صبح اٹھنے پر ہلکی ڈی ہائیڈریشن ہوسکتی ہے۔
پانی کی کمی توانائی میں کمی، تھکن، توجہ مرکوز کرنے میں دشواری اور نظامِ ہاضمہ سے متعلق مسائل کا سبب بن سکتی ہے، ایسے میں صبح پانی پینا جسم کودوبارہ ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پیٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شاہد آفریدی نے حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا