اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی
پرتگال(نیوز ڈیسک)پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔
11 اگست کو دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان کی پہلی ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک اسٹور پر ہوئی تھی، جہاں اس وقت رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔
سابق ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس اسٹار رونالڈو اب اپنے کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے سے صرف 24 گول دور ہیں۔
مزید پڑھیں۔نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز:پہلےمیچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی