ایران:امریکی ناکہ بندی توڑنے کےلیےفوجی کارروائی کی دھمکی
تہران:ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔
خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جنگ کے مستقل خاتمے کےلیے مذاکرات میں تعطل کے باعث ایران مکمل جارحانہ فوجی پوزیشن اختیار کرے گا۔
سینئر عہدیدار کے مطابق ایرانی اداروں کو آبنائے ہرمز اور خطے میں کشیدگی بڑھنے کی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
عہدیدار نے کہا کہ ایران مشکل فیصلے کرنے اور ان پر عملی اقدام کےلیے تیارہے اور اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ایران امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کےلیے بروقت اور درست فوجی کارروائی کرے گا۔