لاہور کے علاقے
|

لاہور کے علاقے ہئیر میں بجلی کی تار گرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) لاہور کے علاقے ہئیر میں بجلی کی تار گرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، جو گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک بجلی کی تار گرنے سے کرنٹ کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران بجلی کی تاریں گرنے کے مختلف واقعات میں درجن سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس پر شہریوں کی جانب سے بجلی کی بوسیدہ اور خطرناک تاروں کی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *