|

پیٹرول پمپ پرکھڑے آئل باؤزر میں آگ بھڑک اٹھی: 2افراد جھلس کر جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کسٹم کے قریب بازار میں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل باؤزر میں آگ بھڑک اٹھنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھرپور ریسکیو آپریشن کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

عبدالحق اچکزئی کے مطابق بروقت کارروائی سے پیٹرول پمپ، قریبی گاڑیوں اور اطراف کی املاک کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *