عوام کی حقیقی ترجمان
ایران اور امریکا کی جنگ کے بعد مسلسل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔یہ اضافہ صرف ملک پاکستان میں ہی دیکھا گیا جبکہ پوری دنیا میں کوئ خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔
عالمی منڈی میں ریٹس کم ہوں یا زیادہ،مگر پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی اور عوام کو مکمل طور پر کچل دینے کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
ڈیڑھ سو روپے فی لیٹر ملنے والا پیٹرول اب ساڑھے تین سو تک کی ہوشربا قیمت تک پہنچ چکا ہے۔ساتھ ہی ڈیزل اور گیس کی قیمتیں بھی ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور کردی جارہی ہیں۔
وزیر پیٹرولیم کے حالیہ بیانیے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا جس کے بعد سے صرف اور صرف اضافہ ہی دیکھا گیا ہے۔
عوام کو روزانہ مارا جارہا ہے۔
ایسے حالات میں ہمیشہ کی طرح صرف جماعت اسلامی نے ہی اس معاملے پر آواز اٹھائ ہے اور عوام کے اس اہم مسلئے کو حل کرنے کے لیے ملک بھر میں سات اگست کو ہڑتال کی کال دی ہے۔
یہ مخص ہڑتال نہیں بلکہ اپنے حقوق کی جنگ کے سفر کا ایک اہم موڑ ہوگا جہاں ایک طرف تو بےحس حکمران تو دوسری طرف عوام کی حقیقی ترجمان جماعت اسلامی میدان میں ہوگی جو سالوں سے اس ملک کے مسائل پر بات کرتی آرہی ہے اور ہر قسم کے تفرقہ اور اختلاف سے پاک ہوکر ہر طبقہ کے لیے سرگرم رہتی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ملک کی عوام اب اپنے اصل ہمدرد کو پہچانے اور حق کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے گھروں سے باہر نکلے۔
گھر میں بیٹھ کر رونے کے بجائے عملی طور پر اپنے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرے اور جماعت اسلامی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ حکومت اپنی عیاشانہ زندگی کو قربان کرکے عوام کے ریلیف کے لیے واضح اور ٹھوس اقدامات اٹھائے اور روزانہ کی اس ذہنی اذیت سے عوام کو نجات دے۔
آئیے! سات اگست کو اپنے گھروں سے نکلیں۔حقوق کے لیے سرگرم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔