| |

سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سرکاری ملازم کی پنشن پر صرف بیوہ کا حق تسلیم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ وفات پا جانے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن اور دیگر مراعات پر قانونی حق صرف ان کی بیوہ یا مقرر کردہ نامزد شخص کا ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ 4 صفحات پر مشتمل فیصلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا کہ محض قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر بہن بھائی پنشن کے دعویدار نہیں بن سکتے۔

فیصلے کے مطابق پنشن کی ادائیگی کے تمام امور متعلقہ ادارے کے مروجہ قوانین اور ان کے اندرونی رولز کے تحت ہی سرانجام پائیں گے۔

مذکورہ فیصلہ ایک پیسکو ملازم کے ورثاء کے کیس میں جاری کیا گیا، جس میں عدالت نے متوفی کے بہن بھائیوں کی جانب سے وراثت نامہ کے حصول کی اپیل کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے اس فیصلے کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے قانونی پیچیدگیوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *