جی ایچ کیو میں پی ٹی آئی کے مسلح دہشتگرد کی فائرنگ اورگھسنے کی کوشش،جوابی کارروائی میں ماراگیا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی جی ایچ کیو میں پی ٹی آئی کے مسلح دہشتگرد کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے انتشاری ملزم کو ہلاک کر دیا ہے۔ کراس فائرنگ کے دوران ایک آرمی جوان زخمی ہو گیا۔زخمی سپاہی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم رکن تھا۔ وہ پی ٹی آئی کے متعدد ریلیوں،جلسوں اور احتجاجوں میں فعال طور پر حصہ لیتا رہا۔ملزم کے پی ٹی آئی لیڈرشپ و ممبران اسمبلی کے ساتھ بھی متعدد رابطے سامنے آئے ہیں۔ملزم محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج منگل کے روز راولپنڈی میں مال روڈ پر سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی گئی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے یہ بات ایک ویڈیو بیان میں کہی جو سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے یہ الزام بھی لگایا کہ سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کرنے والا شخص سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن تھا۔انھوں نے کہاپی ٹی آئی کے کارکن سے پارٹی کا جھنڈا اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تا حال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
The terrorist killed in the Mall Road Rawalpindi shooting, Muhammad Hussain, was an active PTI worker operating on instructions from party leadership. Sources report he repeatedly targeted security forces with gunfire, incited violence, and led stone-pelting during sit-ins. pic.twitter.com/zT6BYlG2T3
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) August 11, 2026