بحیرئہ چین‘ ویتنامی جہازکے لاپتا افراد کی تلاش تاحا ل جاری
بیجنگ : گزشتہ دنوں جنوبی بحیرئہ چین میںویتنامی جہاز ڈوبنے کے باعث 18 افراد ہلاک اور 8 افراد لاپتا ہوگئے تھے، جن کی تلاش تا حال جاری ہے۔ جہاز میں مجموعی طور پر 62 افراد سوار تھے، جس میں 37 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق نانشا جزائر کے قریب یونگ شوریف کے نزدیک ویتنامی جہازڈوب گیا تھا۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق شہر سانشا کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تمام افراد ویتنامی جہازکھوئی نگوین کے ہیں۔ جائے وقوع پر چین کے 6 جہازوں، ایک امدادی ہیلی کاپٹر اور ویتنام کے ایک جہاز نے تلاش اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ سانشا میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو حکام کے مطابق کھوئی نگوین ویتنام میں رجسٹرڈ جہاز ہے، جس کی لمبائی 69.9 میٹر، چوڑائی 10.8 میٹر اور مجموعی ٹن وزن 999 ہے۔