آسٹریلیا‘ برڈ فلو کے پھیلاو سے حکمرانوں میں تشویش کی لہر
کینبرا:آسٹریلیا میں مہلک ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے مزید 15 کیس منظر عام میں آنے کے بعد وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیر برائے بنیادی صنعتیں و علاقائی ترقی کلیئر سکریوین کا کہنا تھا کہ تمام نئے مشتبہ کیس گریٹر کریسٹڈ ٹرن نامی سمندری پرندوں میں پائے گئے ہیں، ان میں سے 7 کیس ریاست کے جنوب مشرقی علاقوں جبکہ 4 کیس ایڈیلیڈ سے تقریباً 120 کلومیٹر دور واقع کینگرو آئز لینڈمیں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق جنوبی آسٹریلیا میں ایچ فائیو این ون کے مجموعی کیسوں کی تعداد 30 جبکہ پورے آسٹریلیا میں یہ تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا کے دیگر خطوں کی طرح آسٹریلیا میں بھی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ پہلے سے موجود تھا، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر ایچ فائیو این ون وائرس لاکھوں پولٹری پرندوں کی ہلاکت کا سبب بن چکا ہے جبکہ 100 سے زائد ممالیہ جانوروں کی اقسام میں بھی اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔