یو اے ای کا طلبہ کیلیے مزید سفری سہولیات کا اعلان
ابوظبی : متحدہ عرب امارات کا حکومتی سطح پر طلبہ کے لیے مزید سفری سہولیات کا اعلان کر دیا ہے، جو بہت جلد نافذ العمل ہوگا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت نے طلبہ کے لیے کرایوں میں کمی کے علاوہ اضافی سامان ساتھ لے جانے کی بھی سہولت فراہم کر دی ہے، جس میں 16 سے 31 سال کی عمر کے طلبہ ایمریٹس اکانومی کلاس کے کرایوں پر 10 فیصد تک کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ نیز اس کے ساتھ ہی اپنی پروازیں تبدیل کرنے کے لچک دار اختیارات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ پیشکش کا اطلاق 140 سے زیادہ مقامات پر تعلیم یا تعطیلات کے لیے سفر کرنے والے طلبہ پر ہوتا ہے۔
نیوز ایجنسیز کا کہنا ہے کہ اکانومی کلاس کے مسافر 10 فیصد تک رعایت جبکہ پریمیم اکانومی اور بزنس کلاس کے مسافر کرایوں میں 5 فیصد تک کی سہولت لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ طلبہ اپنے سفر پر لاگو ہونے والی سامان کی پالیسی کے لحاظ سے اضافی 10 کلوگرام سامان یا ایک اضافی سامان لے جا سکتے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ معیاری سامان الاو¿نسز کینیڈا اور امریکاجانے یا جانے والی پروازوں پر لاگو ہوتے رہیں گے۔