|

پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف

سعودی عرب نے پاکستان سمیت چار ممالک کے عمرہ زائرین کے لیے لازمی نسک فوڈ واؤچر متعارف کرا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کا یہ فوڈ واؤچر اب عمرہ ویزا فیس کا لازمی حصہ ہوگا، جس کی رقم براہِ راست مجموعی ویزا فیس میں شامل کی جائے گی۔

نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس بھی اپنے عمرہ پیکجز اور نرخوں پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *