جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 16 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں رواں سال شدید گرمی نے اب تک 16 افراد کی جان لے لی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق 15 مئی سے 2 اگست تک گرمی سے متعلق مختلف بیماریوں کے باعث 2 ہزار 25 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 16 افراد دم توڑ گئے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ تین مرتبہ ٹوٹا، جبکہ اتوار کو شہر یانگسان میں درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ملکی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

دارالحکومت سیئول میں آج شدید ہیٹ ویو وارننگ جاری کی گئی ہے، جہاں درجہ حرارت ایک بار پھر 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہریوں کی حفاظت کے لیے طبی عملہ 63 ہزار حساس افراد، جن میں بزرگ اور معذور شہری شامل ہیں، کی صحت کی نگرانی اور طبی معائنہ کر رہا ہے۔

شدید گرمی کے اثرات کم کرنے کے لیے سیئول میں 200 ٹرکوں کے ذریعے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *