| |

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا،پاکستان میں سیلابی خطرات میں اضافہ

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گیارہ مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی نیا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی مسلسل آبی سرگرمیوں سے پاکستان کے لیے سیلابی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *