پاکستان سمیت مسلم
|

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی ٹرمپ کا غزہ جامع منصوبہ مسترد کرنے کے اسرائیلی اعلان کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق جامع منصوبے اور فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرنے کے اسرائیلی مؤقف پر پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے شدید تشویش اور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں اسرائیل کے مؤقف کو غزہ میں جنگ کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ روڈ میپ کو مسترد کرنا اس پر عملدرآمد سے واضح انکار کے مترادف ہے۔ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا، بین الاقوامی استحکامی فورس کی تعیناتی، غزہ کا انتظام ایک قومی کمیٹی کے سپرد کرنا اور علاقے کی تعمیر نو جیسے اقدامات شامل ہیں۔

آٹھوں ممالک نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل سے غزہ منصوبے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے منصوبے پر عملدرآمد سے انکار، رکاوٹ یا تاخیر کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد ہوگی۔

مشترکہ بیان میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی ہر کوشش کو بھی مسترد کیا گیا۔ مسلم ممالک نے واضح کیا کہ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *