خیرپور کے حلقے
|

خیرپور کے حلقے پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل بھاری اکثریت سے کامیاب

خیرپور کے حلقہ پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسفندیار کھرل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ حلقے میں ووٹنگ کے لیے مجموعی طور پر 164 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

تمام 164 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل نے 48,986 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار تصور مہدی شاہ 1,299 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ریٹرننگ افسر نے فارم 47 بھی جاری کردیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ صرف 20.53 فیصد رہا۔

پی ایس 30 کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *