282
|

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ

ٹرینڈاڈ: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا اور میزبان ٹیم کو 29 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 199 رنز پر 3 وکٹوں سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم کپتان شان مسعود کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 80.1 اوورز میں 282 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے شاندار 109 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی ویسٹ انڈین بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیمار روچ اور شمر جوزف نے 2،2 اور جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *