| | |

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر میں مزید موثر بنانے کے لیے صفائی کے نظام میں بہتری، ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور فیلڈ مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب سے متعلق خصوصی جائزہ اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں صفائی کی صورتحال اور پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے مارکیٹوں، بازاروں اور کمرشل ایریاز میں یکساں طرز کے ڈسٹ بن اور گاربیج بیگز استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمرشل علاقوں سے ویسٹ اٹھانے کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے صبح 5 بجے مرکزی سڑکوں کی دھلائی اور صفائی یقینی بنانے جبکہ مختلف علاقوں میں موجود خالی پلاٹوں کی صفائی کا بھی حکم دیا، انہوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ کمپنیوں سے ورکرز کو ادائیگی کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں فوری ایکشن لینے اور ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کی واجب الادا رقوم بھی جلد ادا کرنے کی ہدایت کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *