مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں، شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے مؤقف کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ مل کر اپنے دفاع کے ساتھ ساتھ خطے کے تحفظ اور سلامتی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی کو روکنے اور لاکھوں انسانی جانیں بچانے میں کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن عوام کے روشن، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔