میر رضا کیس
|

میر رضا کیس کی تحقیقات، جوڈیشل کمیشن نے رابطے کے ذرائع جاری کردیے

کراچی: میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے عوام سے کیس سے متعلق معلومات طلب کرتے ہوئے ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔

جوڈیشل کمیشن کے مطابق میر رضا کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات commission_mcr@shc.giv.pk پر ای میل کی جاسکتی ہیں جبکہ شہری واٹس ایپ کے ذریعے بھی معلومات 0321-3850899 پر فراہم کرسکتے ہیں۔

کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کیس سے متعلق ایسی معلومات یا شواہد جو تحقیقات میں معاون ثابت ہوسکتے ہوں، وہ کمیشن تک پہنچائیں تاکہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جاسکے۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے معلومات فراہم کرنے والے افراد کے لیے سندھ حکومت کو ایک لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھا تھا، جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کو کمیشن کی سربراہی کے لیے نامزد کیا۔

جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کیس کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور واقعے سے متعلق شواہد و معلومات جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔کمیشن کی جانب سے عوام سے معلومات طلب کرنے کا مقصد تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنا اور کیس سے متعلق دستیاب شواہد و معلومات کو یکجا کرنا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *