پاکستانی نژاد کارڈ
|

پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کیلئے خوشخبری، پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے

اسلام آباد: پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حامل افراد اب پاکستان کے حج کوٹے کے تحت حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا ایک فیصد مختص کیا جائے گا، جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد افراد پہلی مرتبہ پاکستانی حج کوٹے پر فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او سی رکھنے والے افراد سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔ سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ کے حامل افراد کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کرکے بیرون ملک مقیم افراد کو پہلی بار یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *