پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے 8اگست کے لیےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاہے۔یومیہ قیمتوں کے تعین کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں سستے ہو گئے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھا کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔