|

پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاج:پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، متعدد کارکنان گرفتار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ جب کہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیاگیا۔

پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کال پر بدھ کے روز پی ٹی آئی کارکنان نے صدر میں نجی مال کے قریب جمع کر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں پریس کلب، گورنر ہاؤس اور میٹروپول کے اطراف ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کو آگے بڑھنے سے روکنے پر صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی۔ اسی سلسلے میں پشاور میں جلسہ جب کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *