اوورسیز پاکستانیوں کا
|

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کو بڑا سہارا، جولائی میں 3.6 ارب ڈالر ترسیلات، شہباز شریف کا اظہار اطمینان

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سال بہ سال کی بنیاد پر ترسیلات زر میں 13 فیصد اضافہ نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر بھی 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، جو قابل تحسین ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں اور ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ بھی ملکی معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *