|

عمران خان جیل اسپتال میں زیرعلاج نہیں، ہائی بلڈ پریشر کی اطلاعات بے بنیاد ہیں: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ہائی بلڈ پریشر یا کسی بھی دوسری بیماری کے باعث جیل کے اسپتال میں زیر علاج نہیں ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سماجی ذرائع ابلاغ پر بانی پی ٹی آئی کی طبیعت سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی خبر نشر یا شائع کرنے سے قبل اس کی مستند ذرائع سے تصدیق ضرور کی جائے تاکہ بے بنیاد اطلاعات کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر متعلقہ حکام اور ذمہ دار افراد سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی وضاحت جاری کی گئی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو بھی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *