500
|

ایپل کا دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز خطرے میں، 500 ارب ڈالر خسارے کا خدشہ

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو اپنی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے نئے چیلنجز کا سامنا ہے، کیونکہ مصنوعی ذہانت سے متعلق چِپس کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں، کاروباری رفتار میں سست روی اور کمزور مالی اندازوں نے سرمایہ کاروں کی تشویش میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کی چِپس سے جڑے بحران کے باعث ایپل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مستقبل کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مصنوعات کے ساتھ ساتھ خدمات کے شعبے میں بھی توقعات کے مطابق ترقی نہ ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق سپلائی کے نظام پر بڑھتا دباؤ اور آمدنی سے متعلق کمزور پیش گوئی نے کمپنی کے مالی منظرنامے کو مزید غیر یقینی بنا دیا ہے، جس کے اثرات حصص بازار میں بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آئے۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ایپل کے حصص میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کمپنی کی مجموعی بازاری مالیت میں لگ بھگ 500 ارب ڈالر تک کمی آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ اس صورت حال نے دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *