یوکرین میں اسلحہ
|

یوکرین میں اسلحہ ڈپو پر روسی ڈرون حملے میں 34 افراد ہلاک، 40 سے زائد

یوکرین کے ضلع بوچا میں گزشتہ رات روسی حملے کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔

کیف ریجن کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں بوچا کے ایک ویئر ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا، جہاں حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 380 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں فائر فائٹرز نے حصہ لیا، جبکہ روسی ڈرون حملوں کے باعث تقریباً 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی کے اندر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔

زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ روس کو اپنے ہر اقدام کے جواب میں مناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *