|

پیٹرول قیمتوں میں اضافہ، برطانیہ میں یومیہ 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے لگا

لندن: برطانیہ میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیٹرول چوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں یومیہ تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا پیٹرول چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول چوری کی مجموعی مالیت میں 48 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 27 پنس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 37 پنس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایندھن چوری کے واقعات میں بھی تیزی آ گئی۔

رپورٹس کے مطابق بعض ڈرائیور پیٹرول پمپ سے گاڑی میں ایندھن ڈلوانے کے بعد ادائیگی کیے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں، جس سے پمپ مالکان کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ پٹرول پمپوں پر عملے کے ساتھ بدسلوکی اور ہراسانی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *