رجسٹرار کا نوٹس، جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کردیا
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کردی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو مذکورہ سرکاری رہائش منسوخ کردی تھی، جس کے بعد ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 روز کے اندر گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کے نوٹس کے بعد جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی۔ انہوں نے عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کیا۔