سعودی جوڑے کی
|

سعودی جوڑے کی شادی کیلیے 500 کلو وزنی شاہکار کیک

اسپین سے تعلق رکھنے والے معروف پیسٹری شیف مارک سواریز نے سعودی خاندان کی ایک شاہی شادی کے لیے غیر معمولی کیک تیار کیا ہے۔

یہ شاہکار 3.5 میٹر بلند، 1.8 میٹر چوڑا اور تقریباً 500 کلوگرام وزنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سواریز نے اس منفرد کیک کا تصور تیار کرنے میں تقریباً ڈیڑھ ماہ صرف کیا۔ اس کے بعد اسے مکمل شکل دینے میں مزید 4 ماہ لگے، جبکہ بڑے منصوبے کے لیے انہیں ساتھی ماہرین کی مدد بھی لینا پڑی۔

عام طور پر اکیلے کام کرنے والے شیف نے اس منصوبے میں اپنے کئی پیسٹری شیف دوستوں اور ان کے اہل خانہ کو شامل کیا۔ کیک کی تیاری میں مختلف مراحل پر دوستوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں نے بھی معاونت کی۔

منصوبے کا سب سے مشکل مرحلہ 33 ہزار پھولوں کی پتیوں کی تیاری تھا۔ ان پتیوں کو رنگ دینے کے بعد شاخوں اور پھولوں کے ساتھ انتہائی مہارت سے ترتیب دیا گیا، جس سے کیک کی ظاہری شکل مزید منفرد ہوگئی۔

مارک سواریز کے مطابق اس پورے منصوبے پر مجموعی طور پر تقریباً 1800 گھنٹے کام کیا گیا۔ کیک کو روایتی شادی کی میٹھی ڈش کے بجائے ایک ایسے فن پارے کی شکل دی گئی، جو میوزیم میں نمائش کے قابل دکھائی دیتا ہے۔

یہ دیوہیکل کیک پیرس کے مشہور اوپرا گارنیئر میں سعودی جوڑے کی شادی کے موقع پر پیش کیا گیا۔ دلہا اور دلہن نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، تاہم تقریب میں کیک نے خاص توجہ حاصل کی۔

مارک سواریز پہلے ہی پیچیدہ اور پرتعیش کیک ڈیزائن کرنے کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔ تاہم 500 کلوگرام وزنی یہ شاہکار ان کے کیریئر کے سب سے بڑے اور غیر معمولی منصوبوں میں شمار کیا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *